اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت سے سیاسی پناہ مانگ لی ہے


Faizul Hassan Posted on July 10, 2018

لاہور: دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں موجود سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے وہاں سیاسی پناہ مانگی ہے، بظاہر انھوں نے اپنی صحت اورپاکستان میں درپیش مشکلات کی بنیاد پر پناہ کی درخواست دی ہے۔

واضح رہے کہ اسحق ڈار اپنے خلاف نیب کیسزمیں پیش نہیں ہوئے اورعدالتوں کی طرف سے انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے،اور ان کی سینیٹ رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔