اگر صحتیاب ہونا ہے تو اپنا علاج کسی ایک ڈاکٹر سے ہی کروائیں


Faizul Hassan Posted on July 01, 2018

کراچی: ماہرین طب کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صحت میں تواتر اسی وقت آئے گا جب آپ کسی ایک ڈاکٹر سے ہی اپنا علاج کروائیں گے، مریضوں کا ایک ہی ڈاکٹر کے پاس علاج کرانا شرح اموات میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ جب ایک مریض ایک ڈاکٹر کو اپنا چیک اپ کرواتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ میں اس کی بیماری سمجھ نہ پائے مگر آہستہ آہستہ وہ اس کی بیماری سمجھ ہی لیتا ہے،لیکن بار بار ڈاکٹر تبدیل کرنے سے جلد صحتیابی کی بجائے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔