باکسر عامر خان نے اپنے حریف کو آدھے منٹ میں شکست دیدی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 22, 2018

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے 150 کیٹیگری کے باکسنگ مقابلے میں اپنے کینینڈین حریف فل لو گریگو کو صرف اور صرف 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا،جس کے بعد ریفری نے ان کی فتح کا اعلان کر دیا ۔

واضح رہے کہ عامر خان نے یہ مقابلے لگ بھگ 2 سال بعد کیا ہے کیونکہ اس سے قبل وہ ہاتھ کی سرجری جیسے مسائل کا شکار تھے۔