برطانیہ میں شوہروں کی اپنی بیویوں کو کندھوں پر بٹھا کر ریس


Faizul Hassan Posted on April 09, 2018

ویسے تو ہم جانتے ہیں عورت کو سر پر بٹھا کر رکھا جاتا ہے لیکن یہاں تو جناب کندھوں پر بٹھایا جا رہا ہے،برطانیہ میں انوکھی ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں شوہر اپنی بیوی کو کندھوں پر اٹھائے ریس میں شریک تھے،بیوی پتلی ہو یا موٹی مرد کو اٹھانی پڑتی ہے۔

یہ انوکھی ریس 2008 میں شروع ہوئی جس میں صرف 3 جوڑوں نے شرکت کی تھی اس کے بعد 23 جوڑے ہو گئے اب اس کھیل کو بھی ایک چیمپیئن شپ کی حیثیت حاصل ہے ۔

سال 2013 میں سٹیون فورسٹر وہ پہلا شخص تھا جس نے چیمپیئن شپ جیتی جس میں اس نے اپنی بیوی کو کندھوں پراٹھائے ایک لمبا ٹریک عبور کیا اور اس کی بیوی 100 پاؤنڈ کا انعام ملا۔