تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا،لاہور والے اب اورنج ٹرین کے مزے لیں گے


Faizul Hassan Posted on May 16, 2018

اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پر چلا دیا گیا ہے،پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد آج سے آزمائشی سروس شروع کر دی گئی ہے،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خود چلا کر افتتاح کیا،ٹرین کو جی ٹی روڈ سے لکشمی چوک تک چلایا گیا۔

لوگوں کی بہت بڑی تعداد آزمائشی سفر دیکھنے کے لیے پہنچی شہباز شریف کا خطاب میں کہنا تھا کہ اگر 22 مہینے کی تاخیر نہ ہوتی تو یہ منصوبہ تو کب کا پورا ہوچکا ہوتا اور سارے ٹریکس پر ٹرین چلتی لیکن نیازی صاحب کی پنجاب سے دشمنی نے یہ ہونے نہیں دیا اس سے شہریوں کا نقصان ہوا ہے ۔