جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل،جے آئی ٹی میں اہم ترین لوگ شامل


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 16, 2018

دو روز قبل سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے ایک جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جے آئی ٹی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جن گولیوں کے خول ملے ہیں وہ نائن ایم ایم پستول سے چلائی گئی ہیں،مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے،دہشتگردی،اقدام قتل اور نقصان کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرپر فائرنگ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وزیراعلیٰ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ رپورٹ طلب کر لیں۔