جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی حمایت بڑھنے لگی،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے کون کون شامل ہو رہا ہے؟تہلکہ خیز انکشاف


Faizul Hassan Posted on April 16, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ان کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے گورنر پنجاب رفیق رضوانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیٹی کے ذمہ کام سونپا گیا کہ جنوبی پنجاب کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب کے لیے ایک علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا،کہاں ہے وہ سیکرٹریٹ؟کہاں ہے وہ رپورٹ؟کس نے اس پر عمل کیا؟

شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ن سے جنوبی پنجاب کے منحرف اراکین کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے اور حکمرانوں کو عوامی ریفرنڈم کا چیلنج دے دیا ہے ۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کی کوئی سیاسی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔