حمزہ شہباز اور عائشہ احد نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لے لیے


Faizul Hassan Posted on June 11, 2018

اسلام آباد:شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر عائشہ احد نامی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ وہ ان کی بیوی ہیں،لیکن حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وہ ان کی بیوی ہرگز نہیں ہے بلکہ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔

عائشہ احد نے چند دن پہلے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کو دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو آج بلایا تھا جس پر وہ پیش ہوئے ان کا وہاں پیشی کے وقت پھر کہنا تھا کہ ان کا عائشہ احد سے کوئی تعلق نہیں ہے،سماعت ہوئی جس پر دونوں کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لے لیے ہیں،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ معاملات طے ہوگئے ہیں لیکن یہ ان کے مابین ہیں۔

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز سے پوچھا آپ خوش ہیں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے۔