حکومت چلی گئی مگر مریم نواز کا رعب و دبدبہ کم نہ ہوا،کورٹ روم آمد سے پہلے جاسوسی کتوں سے روم کی تلاشی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 13, 2018

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی حکومت تو چلی گئی مگر مریم نواز کا رعب و دبدبہ ابھی بھی قائم ہے،مریم نواز آج ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے کورٹ آئیں تو کورٹ روم کی تلاشی جاسوسی کتوں سے کی گئی جس پر دیگر اراکین نے سخت احتجاج کیا۔

دوسری جانب لاہور میں لیگی خواتین کا احتجاج آج بھی جاری رہا ان کا مؤقف تھا کہ پارٹی کے لیے قربانیاں ہم نے دی ہیں جبکہ پارٹی ٹکٹ نئی آنے والیوں کو مل گیا ہے،کارکن خواتین نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بلند کرنے کی بجائے ووٹر کو عزت دو کے نعرے بلند کیے۔