حکومت کا عوام کو ریلیف،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی


Faizul Hassan Posted on July 08, 2018

اسلام آباد: نگران حکومت کی جانب سے عوام کو زبردست ریلیف دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جن میں یکم جولائی سے اضافہ کیا گیا تھا ان کو کم کر دیا گیا ہے ۔

مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے،نئی قیمت 83 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے،پٹرول 4 روپے 26 پیسے سستا کیا گیا ہے،نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب کا نقصان ہوگا،جبکہ سپریم کورٹ میں قیمتوں سے متعلق کیس آج سنا جائے گا،چیف جسٹس نے آج حکومت سے جواب طلب کررکھا ہے ۔