خواتین کا گاڑی چلانا درست نہیں،سعودی عرب میں نوجوانوں نے خاتون کی گاڑی جلادی


Faizul Hassan Posted on July 10, 2018

اسلام آباد: سعودی عرب میں آج کل بہت سے تاریخی اقدامات دیکھنے کو مل رہے ہیں،جس میں سینما گھروں کا قیام،عورت بغیر اجازت کے کہیں بھی جاسکتی ہے وغیرہ شامل ہیں، 24 جون کو سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی تھی اور ان کو باقاعدہ لائسنس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

لیکن تاحال سعودی خواتین کی ڈرائیونگ کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں،ان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، ایسا ہی ایک مسئلہ 33 سالہ مکہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے جس کو کچھ نوجوانوں نے پہلے دھمکیاں دیں ہے پھر اس کی گاڑی کو آگ لگادی ہے، نوجوانوں کا مؤقف ہے کہ اسلام اس طرح سے عورتوں کے آزاد گھومنے کی اجازت نہیں دیتا۔