دھرنے دیے نہیں،دلوائے گئے،کچھ اور بھی کردار تھے،نواز شریف پھر برس پڑے


Faizul Hassan Posted on May 16, 2018

میاں نواز شریف کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دھرنے دیے نہیں گئے بلکہ دلوائے گئے ہیں،اس میں اور بھی کردار ملوث ہیں،میں ڈرنے والا نہیں ہوں،عمران خان اور طاہر القادری کے علاوہ کچھ اور کردار بھی تھے،وقت آنے پر نام لوں گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے یہ لوگ ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر چلتے ہیں اور یہ ایک پگڑی اچھال پارٹی ہے ۔

دوسری جانب نواز شریف سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی اور ملاقات میں شہباز شریف بھی موجود تھے ۔