ذوالفقار علی بھٹو کی آج 39 ویں برسی منائی جا رہی ہے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 04, 2018

پیپلز پارٹی کے بانی قائد جناب ذوالفقار علی بھٹو کی آج 39 ویں برسی منائی جا رہی ہے شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے لاڑکانہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ قوم صدیوں تک بھٹو کو کھونے کا دکھ محسوس کرتی رہے گی۔

مزید برآں سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہوگی سکول وکالجز اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے چوتھے صدر اور 1973 سے 1977 تک وزیراعظم کے فرائض دے چکے ہیں ان کو 4 اپریل 1979 کو 51 سال کی عمر میں ضیاءالحق نے پھانسی دے دی تھی۔