زمیندار کپاس کی فصل پر سپرے کرنے میں جلدی نہ کریں، ڈائریکٹر جنرل زراعت ظفر یاب حید ر


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 13, 2018

لودھراں: ڈائریکٹر جنرل زراعت ظفر یاب حید رنے کہا ہے کہ زمیندار کپاس کی فصل پر سپرے کرنے میں جلدی نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کپاس کی فصل میں دوست کیٹروں کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے۔ ان خیالات کا ا ظہا ر انہوں نے لودھراں میں مختلف فارم پر کپاس کی فصل کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈارئریکٹر زراعت جمشید خالد سندھو اور دیگر زراعت افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کاشتکاروں کے لئے ٹرنینگ پروگرام بھی تشکیل دیا جائے تاکہ وہ کپاس کی فصل کی بہترین پیداوار حاصل کرسکیں۔

ڈپٹی ڈارئریکٹر زراعت جمشید خالدسندھو نے ڈی جی زراعت کو پنجاب میں پانی کی کمی بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ ضلع میں کپاس کی کاشت کا ہدف تقریباً پورا ہو چکا ہے اور کاشتکاروں کو پودوں کی تعداد پوری کرنے اور جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے بھرپور رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔