سانحہ 12 مئی،میئر کراچی اور دوسرے ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 15, 2018

سانحہ 12 مئی کے کیس میں اہم پیشرفت کے بعد میئر کراچی وسیم اختر اور دوسرے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے گواہان کو طلب کر لیا وسیم اختر سمیت 19 ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے،ملزم عمیر صدیقی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

میئر کراچی وسیم اختر نے از سر نوع ساری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے،واضح رہے کہ سانحہ کے بعد موجودہ میئر کراچی کو ملزم قرار دیا گیا تھا جس کے تحت لگ بھگ 9 سال سے کیس چل رہا تھا اور آج تمام ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے۔