سلمان خان دو دن کی ضمانت کے بعد گھر پہنچے تو ان کے گھر کے باہر عوام کا ہجوم دیکھ کر پریشان ہوگئے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 08, 2018

معروف اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کو مارنے کے کیس میں چند روز قبل انڈین عدالت نے 5 سال کی قید سنائی تھی،سلمان خان نے دو راتیں جودھ پور جیل میں کاٹیں جس کے بعد وہ ضمانت کروا کر باہر آگئے۔

گھر پہنچے تو وہاں‌ عوام کا جم غفیر تھا اور وہ سلمان خان،سلمان خان کے نعرے لگا رہے تھے،کچھ ہی دیر ہی گزری ہو گی کہ بہت سے مشہور اداکار اور اداکارائیں بھی وہاں پہنچنا شروع ہوگئیں۔

کترینا کیف جو کہ سلمان خان کے ساتھ ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے جیسی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں اور ان کی سات سال تک گرل فرینڈ بھی رہیں وہ بھی وہاں پہنچیں۔

اس کے بعد دیسی شاہ جو کہ ریس 3 میں سلمان خان کے ساتھ آرہی ہیں وہ بھی پہنچیں،ورن دھون،جیکولین اور ہما قریشی بھی پہنچیں۔