سپریم کورٹ نے نیب کو نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دیدی


Faizul Hassan Posted on July 10, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کوشریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزمیں فیصلے کے لیے مزید 6 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ عدلیہ ناانصافی کررہی ہے میں تو خود کئی ہفتوں سے صحیح طرح سے سونہیں سکا ہوں،چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے کہا کہ جلدی جلدی کیس کو نمٹائیں تاکہ آپ کو بھی سکون ملے اور مجھے بھی،خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ آپ نے خود اپنے آپ پر بوجھ ڈال دیا ہے۔

نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف باقی موجود 2 ریفرنسز میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے،جس پر عدالت نے نیب کو مزید 6 ہفتوں کا وقت دے دیا ہے۔