سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے


Faizul Hassan Posted on June 21, 2018

اسلام آباد:سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں،پاناما لیکس کے بعد موزیک فانسیکا کے موکلین پر خوف طاری ہونے لگا ہے جس میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں،دولت چھپانے کے منصوبے افشاں ہونے کے پیش نظر تبدیل کرنے پڑے۔

اسی کے ساتھ ساتھ ارجینٹینیا کے صدر ماکری کے اہل خانہ کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں،ماکری ڈائیریکٹر اور ان کے والد فلیگ ٹریڈنگ کے مالک تھے،قازقستان کے صدر کی بیٹی بھی ایک آف شور کمپنی کی مالک نکلی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاناما لیکس نے دنیا بھر میں ہنگامہ مچا دیا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں مختلف لوگوں کو اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔