شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد روس کا اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا اعلان


Faizul Hassan Posted on April 14, 2018

امریکہ نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام پر حملہ کر دیا امریکہ کے مطابق یہ حملہ کیمیائی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا ،دمشق اور حمص میں کیمیائی اور فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیمائی ہتھیاروں کے خاتمے تک حملے جاری رہیں گے،برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ اس حملے کا ذمہ دار شام خود ہے ۔

جبکہ روس نے اس حملے کا رد عمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے یہ حملہ کھلم کھلا جارحیت ہے روس نے ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی ۔

دوسری جانب ایرانی وزارت کارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں‌ کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

امریکی ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کا ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج،شام پر حملہ ایک نئی جنگ چھیڑ سکتا ہے۔