شہباز شریف کی چودھری نثار سے ملاقات کے بعد نواز شریف سے فوری ملاقات،اندر کی کہانی سامنے آگئی


Faizul Hassan Posted on April 16, 2018

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی ایک ہی ہفتے میں شہباز شریف سے مسلسل دوسری ملاقات،شہباز شریف نے چودھری نثار علی خان کے تحفظات کو دور کیا،ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امراء گئے اور نوازشریف سے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بڑے فیصلے کے بعد ہم سب کو اکٹھے ہو کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے تین روز قبل بھی شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور شہباز شریف نے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی تھی اور چودھری نثار مریم نواز کے خلاف پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کسی سے کوئی ٹکٹ نہیں مانگا ہے۔