طلبا و طالبات کو تعلیم کارڈ کے اجرا میں مزید تیزی لائی جائے، ڈپٹی کمشنر لودھراں


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 05, 2018

لودھراں:ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر عارف ضیاء نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے حکومتی انڈیکیٹرز کے مطابق مسلسل ما نیٹرنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات کو زیورِ تعلیم کارڈ کے اجرا میں مزید تیزی لائی جائے ۔

انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈی آ ر سی کے اجلاس میں کہی اجلاس میں سی ای او میاں محمد اسماعیل ،ڈی ایم او محمد مختار ،محمد اسلم قیصرانی ، ڈاکٹر صفدر حسین،ڈاکٹر منو رحسین،،خدیجہ جبیں دیگر ڈپٹی ڈی ای اوز اے ای اوز مو جود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے انڈیکیٹرز کے مطابق مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے تدریسی سٹاف اور طلبا کی غیر حاضری بارے تحریری عذر پیش کیا جائے۔ اجلاس میں پچھلی سہ ماہی میں لودھراں کی بہترین کار کردگی کو سراہا گیا۔