عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری


Faizul Hassan Posted on August 23, 2018

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا دن ہے، ملک بھر میں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے اور انتظامیہ ایکشن میں ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ابر رحمت نے عید خوشیوں کو دو بالا کر دیا۔ یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور اور اسلام آباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جانا ضروری ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، خصوصاً عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے، لہذا کھانے میں اعتدال پسندی کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔