غدار ہوں تو کمیشن بناؤ جو غدار ثابت ہو اس کو پھانسی دے دینا،نواز شریف کا بڑا بیان


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 14, 2018

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا بونیر میں جلسہ عام سے خطاب میں کہنا تھا کہ میرے ان تمام بیانات پر ایک کمیشن بنایا جائے جو تحقیقات کرے جو بھی غلط ثابت ہو اس کو پھانسی دے دی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غدار کہنے والا سب سے بڑا غدار ہوگا،غدار بھی یہ اس کو کہتے ہیں جس نے پاکستان کے لیے 7 ایٹمی دھماکے کیے،چیئرمین نیب صاحب! ہم آپ کو ایسے نہیں جانے دیں گے،جو پاکستان کو اندھیروں میں ڈبو دیتے ہیں وہ محب وطن ہیں جو آئین توڑ کر مارشل لاء لگائے وہ بھی محب وطن ہے،جو پاکستان میں دہشت گردی کا بیج بوتے ہیں وہ محب وطن ہیں،یہ الٹی گنگا ہم نے نہیں بہنے دینی،ہم ایسی ساری طاقتوں کا مقابلہ کریں گے جو ہمارے وطن کو نقصاب پہنچاتی ہیں۔