غزہ میں دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد فوج کے قتل عام پر یو این او سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا


Faizul Hassan Posted on May 16, 2018

غزہ میں انسانیت کے قتل عام پر یواین او کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا،اجلاس میں فلسطینی سفیر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کے بیان سے فلسطینیوں کی دل آزاری ہوئی ہے،امریکہ اور دنیا قابض اسرائیلی فوج کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالے،امریکہ دباؤ ڈالنے کی بجائے اسرائیل کو مضبوط کر رہا ہے ۔

دوسری جانب ترکی نے او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے،پاکستان نے بھی یوم فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کر دی گئی،فلسطین میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔