فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی 16 مئی کو ملک گیر احتجاج کرے گی


Faizul Hassan Posted on May 15, 2018

فلسطین میں جا ری اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کی دیگر جماعتیں 16 مئی کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گی اور 18 مئی کو متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام ملک بھر میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا ۔ یوم احتجاج کے موقع پر ملک بھر میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور خطیب حضرات خطبات جمعہ میں اسرائیل کی درندگی کے خلاف اور اتحاد عالمی اسلامی کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاج ہوگا اور بڑی بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔