فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 طلبہ کی ہلاکت، ورثاء سمیت ساتھی طلباء کااحتجاج


Faizul Hassan Posted on August 09, 2018

فیصل آباد: (نمایندہ پاک بریتا) فیصل آباد میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے دو طلباء پر گولیاں چلا دیں۔ ایک طالبعلم موقع پر، دوسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

ورثاء کے مطابق مبینہ مقابلے میں مارے گئے دونوں نوجوان میٹرک کے طالب علم اوردوست تھےمسلم ٹاؤن کے رہائشی دو دوست ارسلان اور عثمان گھر سے شوارما کھانے کیلئے نکلے تھے۔

پولیس نے غلطی کا اعتراف کیا کرنا تھا، الٹا ان پر پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر دیا۔

دونوں طلباء نے میٹرک کا امتحان پاس کر رکھا ہے۔ پولیس نے پہلے تو تیرہ گھنٹے موقف نہ دیا ، پھر مقدمہ درج کر کے دونوں کو ڈاکو ظاہر کرنے پر تل گئی مگر ان کا کوئی بھی کرمنل ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔

ورثاء نے جیل روڈ پر بلاک شدید احتجاج کیا جبکہ دونوں نوجوانوں کی ہلاکت پر ان کے ساتھی طلباء نے سرگودھا روڈ پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔