قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب، صدر نے سمری منظور کر لی


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی اور اجلاس 12 سے 14 اگست کےدرمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے سمری کی منظوری دیدی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا، پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، پھر سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔