لودھراں میں جشن بہاراں ڈپٹی کمشنر سپورٹس پروگرام کے تحت فٹ بال ٹورنا منٹ کے مقابلہ جات ا ختتام پذیر


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 02, 2018

لودھراں:جشن بہاراں ڈپٹی کمشنر سپورٹس پروگرام کے تحت فٹ بال ٹورنا منٹ کے مقابلہ جات ا ختتام پذیر ہوئے گئے ہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوص ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب جبکہ پلاننگ آفیسر بشیر افضل مہمان اعزاز تھے۔ ٹورنامنٹ میں کل 8ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلے میں پنتھر فٹ بال کلب نے الفتح فٹ بال 2-0سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پرڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب ، پلاننگ آفیسر بشیر افضل نے ڈی ایس او محمد طارق محمود اور ٹی ایس او محمد حفیظ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔