لودھراں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فزیو تھراپی یونٹ کو جلد فنکشنل کیا جائے،کمشنر ملتان


Faizul Hassan Posted on July 11, 2018

لودھراں:کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں فزیو تھراپی یونٹ کو جلد فنکشنل کریں۔ انہوں نے کہاکہ مخدوم عالی ٹراما سنٹر کو چالو کرنے کیلئے اس کے تقاضوں کے بارے میں رپورٹ تیار کریں۔ انہوں نے یہ بات آ ج یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک معائنے کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شعیب اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتا ل کے ڈیلاسسز یونٹ، ڈینگی یونٹ، ڈسپنری، ادویات کے مین سٹور کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت آؤٹ ڈور مریضوں کو دینے کیلئے ادوایات میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔ انہوں نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جلد ہی شاہراہوں پر شجر کاری کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شجر کاری میری ترجیحات میں شامل ہے۔