محکمہ صحت پنجاب کی زیادہ تر ادویات جعلی ثابت ہوگئیں، فی الفور تلف کرنے کا حکم


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 15, 2018

محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج مل گئے ہیں چھ ماہ کے دوران لی گئی ایک سو سے ذیادہ ادویات غیر معیاری قرار دی گئی ہیں ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب محمد شفیع کا کہنا ہے کہ ادویات کے نمونے ایک سو سات اسپتالوں سے حاصل کیے گئے ہیں ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب محمد شفیع کی جانب سے 80غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیچز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ غیر معیاری ادویات کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ ترجمان کا بتانا ہے کہ دل،ہیپاٹائیٹس ،درد،گلے اور اینٹی بائیو ٹک ادویات اس کے اند شامل ہیں ترجمان ڈرگ یونٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادویات کے ٹیسٹ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میڈیسن مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں ان ادویات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے ۔