محکمہ لائیو سٹاک کانگو وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کویقینی بنائے:ڈپٹی کمشنرلودھراں


Faizul Hassan Posted on August 17, 2018

لودھراں(نمائندہ پاک بریتا)ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کانگو وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کویقینی بنائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع بھر میں مویشی منڈی اور سیل پوائنٹ پر کانگورسک عناصر کا خاتمہ ہرصورت ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل خالد عمر قریشی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نعیم چغتائی ، پی آر ایس پی کے انچارج مسعود نبی واہلہ اور دونوں محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ضلع کے داخلی راستوں پر پیکٹ لگائیں اور ضلع میں قربانی کے کیلئے آنے والے تمام جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کر کے گاڑیوں پر باقاعدہ سٹیکر لگائیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مساجد ، سکولوں سے لیکر کالج ، یونیورسٹی کیمپس میں کانگو روائرس کے انسداد بارے احتیاطی تدابیر بارے شعور اُجاگر کرنے والے پمفلٹس کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے اوریہ پمفلٹس مویشی منڈی ، جانوروں کے سیل پوائنٹس پر خریداری کرنے والوں کو دیئے جائیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر نعیم چغتائی نے کہاکہ 27جولائی سے 15اگست تک محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے 5ہزار 78چھوٹے اور 3ہزار 529بڑے جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کی جا چکی ہے ۔