مریم نواز سے ٹکٹ مانگا کس نے ہے؟چودھری نثار بھی پھٹ پڑے


Faizul Hassan Posted on April 14, 2018

مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے ہر دوسرے دن ٹکٹ دینے یا نہ دینے پر کوئی نہ کوئی بیان داغ دیا جاتا ہے ان سے ٹکٹ مانگا کس نے ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ آئیندہ الیکشن میں میرا ٹکٹ ہی ہے ۔

واضح رہے کہ چودھری نثار نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے بعد شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی جس میں شہباز شریف کا پارٹی کے لوگوں کو متحد رہنے کا پیغام سامنے آیا تھا ۔