مشہور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان برطانوی رائل آرمی میجر عقبیٰ ملک سے شادی کر رہی ہیں


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 07, 2018

ظاہر ہے یہی بات ہوگی کہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا ہے کیونکہ اب وہ ایک برطانوی شاہی میجر عقبیٰ ملک سے شادی کر رہی ہیں اور انہوں نے خود بھی اس بات کا اقرار کر لیا ہے۔

من مائل ڈرامہ کی اسٹارنے آفیشلی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب شادی کرنے والی ہیں،عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی شوبز چھوڑ چکی ہوں،ان کا کہنا تھا ہماری منگنی پچھلے سال ہوئی ہے اور ہم اپنی شادی کو ایک پرائیوٹ ماحول میں کرنا چاہتے ہیں۔

جیو پاکستان کے مطابق عائشہ خان عقبیٰ ملک سے شادی کر رہی ہیں جو کہ پاکستان کے پہلے آرمی آفیسر ہیں جو کہ برطانوی رائل آفیسر کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔