معروف گلوکار جسٹن بائبر نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 10, 2018

اسلام آباد: مشہور و معروف گلوگار پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے منگنی کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن بائبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین کو خود شادی کی پیشکش کی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرلی اور اس کے بعد ان کی منگنی ہوگئی ،مگر یہاں یہ واضح رہے کی جسٹن بائبر کی پہلی گرل فرینڈ سیلینا گومز تھیں مگر کسی وجہ سے دونوں علیحدہ ہوگئے تھے، اپنی غیر اخلاقی حرکتوں کی وجہ سے جسٹن بائبر کئی مرتبہ خبروں کی زینت بھی بن چکے ہیں

جسٹن بائبر کے والد کا انسٹا گرام پر کہنا تھا کہ جسٹن اپنی زندگی کا ایک نیا دور شروع کرنے جارہا ہے۔