ممبئی حملوں کے بیانات پر پاک فوج بھی میدان میں آگئی،نواز شریف کے لیے مزید مشکلات


Faizul Hassan Posted on May 14, 2018

ممبئی حملوں کے متعلق بیانات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اجلاس بلانے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے۔

مختلف تجزیہ کاروں کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ بیان مکمل طور پر ملک دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔

دو روز قبل بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے انٹرویو کو اچھالا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کیا ریاستی عناصر کو اجازت دینی چاہیئے کہ وہ ممبئی جا کر 150 لوگوں کا قتل کردیں۔

عمران خان نے نواز شریف کو دور جدید کا میر جعفر قرار دیدیا ہے،نواز شریف مودی کی بولی بول رہے ہیں۔