نوازشریف،بیٹی ،بیٹوں اور داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،نیب نے خط لکھ دیا


Faizul Hassan Posted on June 12, 2018

اسلام آباد:نیب کی جانب سے وزارت داخلہ پاکستان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف،ان کی بیٹی مریم نواز،ان کے بیٹے حسن اور حسین نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،کیونکہ ان کے خلاف نیب عدالت میں اہم مقدمات کی سماعت ہورہی ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ پانچوں ملزمان ملک سے فرار ہوسکتے ہیں کیونکہ ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں ہے ۔