نگران حکومت کا انتخابات سے پہلے بڑا فیصلہ،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی تبدیل


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 13, 2018

اسلام آباد:نگران حکومت نے انتخابات سے قبل بڑا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

اکبر درانی چیف سیکرٹری پنجاب،اعظم سلیمان خان چیف سیکرٹری سندھ،نوید کامران بلوچ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور اختر نذیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔

چاروں آئی جیز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے،کلیم امام آئی جی پنجاب،امجد جاوید سلیمی آئی جی سندھ،محمد طاہر آئی جی پختونخوا اور محسن حسن بٹ آئی جی بلوچستان ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ نگران وزیراعظم سے چاروں صوبوں کے نگران وزیراعلیٰ کی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔