ن لیگ نے صدارتی امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا


Faizul Hassan Posted on August 21, 2018

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن کے لیے مسلم لیگ (ن) سے اپنے امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کی درخواست کردی۔

صدارتی انتخابات میں ن لیگ نے متفقہ امیدوار کیلئےاعتزاز احسن کے نام کی واپسی کی شرط رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ متنازعہ شخص وفاق پاکستان کی علامت کے طور پر منصب کا اہل نہیں ہو سکتا۔ مسلم لیگ ن اپنے امیدوار کے طور پر عبدالقادر بلوچ کے نام پر غور کر رہی ہے۔