وزارت داخلہ آج زلفی بخاری کی رپورٹ نگران وزیراعظم کو پیش کرے گی


Faizul Hassan Posted on June 13, 2018

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں شامل تھا،ان کو صوابدیدی اختیارات پر بیرون ملک جانے دیا گیا ہے،وزارت داخلہ آج رپورٹ نگران وزیراعظم کو پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ زلفی بخاری عمران خان کے گہرے دوست ہیں،زلفی بخاری کے ساتھ ہی عمران خان نے عمرہ کرنے کے لیے جانا تھا مگر پہلے کہا گیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل تھا اور اس کے باوجود ان کو ملک سے باہر جانے دیا گیا جس پر کافی واویلا بھی مچایا گیا مگر اس کے بعد آج کہا جارہا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔