وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی ملاقات پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے تعاون کی اپیل کی


Sajjad Bhutta Posted on December 05, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے امریکہ کے نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان امور زلمے خلیل زاد نے خصوصی ملاقات کی اور پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی دورہ زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کے دورے پر ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پاکستان سے افغانستان میں امن کیلئے تعاون کی اپیل کی
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکی قیادت افغان مسئلے کے پرامن حل کے لیے پاکستان سے باہمی تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے۔
واضح رہےکہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔
وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے جہاں ان کی وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پاکستان سے افغانستان میں امن کے لیے تعاون کی اپیل کی۔
یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خط لکھا ہے جس میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون کا کہا گیا ہے۔