وفاقی کابینہ کا ہفتے اور اتوار کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ


Faizul Hassan Posted on August 24, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دفتری کام کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ اب ہمیں اب صرف کام اور کام کرنا ہے۔ انہوں نے محکموں میں سائلین کے لئے دروازے کھلے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ اب محکموں کو میرٹ پر کام کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ نے تمام ماس ٹرانزٹ منصوبوں کا فوری طور پرآڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے سفارش کی ہےکہ ایف آئی اے،نیب سے تمام منصوبوں کی غیرجانبدار تفتیش کرائی جائے۔