ووٹ کی رازداری،عمران خان کے خلاف کیس ختم


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

اسلام آباد: ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، غیر ارادی طور پر ہونے والی خطا پر معافی مانگتا ہوں جب کہ آئین و قانون کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتا ہوں، پولنگ اسٹیشن پر بہت زیادہ رش تھا اور میں تنہا پولنگ اسٹیشن کے اندر گیا جہاں پولنگ اسٹاف سے مہر لگانے کی جگہ کے بارے دریافت کیا، عملے نے مجھے کہا کہ پولنگ بوتھ گر گیا ہے آپ یہی پرمہر لگائیں جس پر میڈیا نے فوٹیج بنائی۔