ویسٹ انڈیز کو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست


Faizul Hassan Posted on April 02, 2018

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین روزہ ٹی 20 کرکٹ سیریز کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آغاز کل ہو چکا ہے،ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تاریخ کی سب سے بڑی شکست ہوئی ہے ،204 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 14 اوورز میں 60 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پہلا ٹی 20 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے شائقین کا جوش وخروش عروج پر تھا،شائقین کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں مینیجمنٹ بہت زبردست تھی،کراچی میں بڑے عرصے بعد کرکٹ جیسا بڑا ایونٹ آیا ہے،آخر کار کرکٹ پاکستان میں واپس آہی گئی ہے،ہر کوئی خوش ہے۔

شائقین کہتے ہیں ایسا ایونٹ ہر ماہ ہونا چاہیے تاکہ ہمیں بھی انجوائمنٹ کا موقع مل سکے اور ہمارے ملک کا نام روشن ہو،پاکستان ایک امن پسند ملک ہو کر ابھر رہا ہے،ہم کوہلی کو چیلنج کرتے ہیں وہ آئے اور میچ کھیلے۔