پاکستانی کرکٹ کو سیاسی مداخلت نے بری طرح متاثر کیا ہے، وزیراعظم عمران خان


Faizul Hassan Posted on August 23, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران کرکٹ بورڈ کے معاملات پربات ہوئی۔

وزیراعظم کا احسان مانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا، میں آپ کو مکمل اختیار دوں گا اور مجھے اچھے نتائج کی توقع ہے کیوں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ہمیں تھوڑی محنت کرنا ہوگی جب کہ ہم میرٹ لاکر سیاسی مداخلت کو روکیں گے اور پی سی بی کومثالی ادارہ بنائیں گے۔

خیال رہے کہ نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد پیر کو عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔