پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے حوالے سے شائقین کے لیے بڑی خبر آگئی


Faizul Hassan Posted on April 01, 2018

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز آج سے شروع ہونے جا رہی ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے سب بڑے کھلاڑی شریک ہوں گے مگر کرس گیل آئی پی ایل 2018 میں شمولیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں گے انہوں نے معذرت کر لی ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز میں شائقین کرکٹ سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے،اتنا زیادہ ٹائم دینے کی وجہ صرف اورصرف گرمی کی شدت ہے،کراچی کے شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ،میچ کے دوران کئی راستے بند اور کئی کھلے رہیں گے ۔

میچ کی تمام تر نگرانی رینجرز نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے۔