پشاور میں خودکش حملہ، اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید


Faizul Hassan Posted on July 11, 2018

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید ہوگئے۔ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر 2012ء میں اے این پی کے رہنما بشیر بلور پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں بشیر بلور سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے،عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر دہشت گرد حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہارون بلور اور انکے ساتھیوں کی شہادتوں پر دل انتہائی مغموم ہے۔ ریاست انتخابی مہم کے دوران تمام سیاسی جماعتوں اور انکے امیدواروں کیلئے سیکیورٹی یقینی بنائے۔