پنجاب اور خیبر پختونخوا آج بجلی کو ترس گئے،تربیلا اور گدو پاور پلانٹ میں فنی خرابی


Faizul Hassan Posted on May 16, 2018

آج پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پورا دن بجلی موجود نہ تھی جس کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار رہے شہریو‌ں‌ کا کہنا تھا کہ ابھی تو رمضان شروع ہونا ہے ابھی سے یہ کام شروع ہوگیا ہے تو رمضان میں کیا بنے گا۔

تربیلا اور گدو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث بجلی پوری نہیں کی جاسکی،اچانک فنی خرابی سے 6000 میگاواٹ کا شارٹ فال ہوا،لاہور اور کے پی کے کے 80 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،حکام نے مرحلہ وار خرابی دور کرنے کا دعویٰ کیا ہے،حکومت نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔