پنجاب ہیلتھ فیسیلٹی مینجمنٹ کمپنی کے تحت مریضوں کےعلاج میں بہتری لائی جائے:ڈپٹی کمشنرلودھراں


Faizul Hassan Posted on August 08, 2018

لودھراں(نمائندہ پاک بریتا)ڈپٹی کمشنر ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ پنجاب ہیلتھ فیسیلٹی مینجمنٹ کمپنی کے تحت مریضوں کے علاج میں بہتری لائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایچ یو سے لیکر آر ایچ سی تک مریضوں کی الیکٹرانک ریکارڈ مرتب کرنے سے بیماریوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مرض کے خاتمے کیلئے مریض اور مرض کی ہسٹری ریکارڈ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پنجاب ہیلتھ فیسیلٹی مینجمنٹ کمیٹی کے ڈسٹ رکٹ منیجر توقیر اکرم اور محکمہ صحت کے عملہ کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں پی آر ایس پی کے انچارج مسعود بنی واہلہ بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ منیجر نے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ فیسیلٹی مینجمنٹ کمپنی نے ضلع لودھراں کے 48بی ایچ یوزاور 4آر ایچ سی کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ جہاں مریضوں کا الیکٹرنک ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹی بی ڈاٹ پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام بی ایچ یو پر سیمپل لیکر آر ایچ سی پر تشخیص کر کے ٹی بی کے مریض کو تمام ٹیسٹ کی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔