پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی 2 وکٹیں گرا دیں


Faizul Hassan Posted on April 15, 2018

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی 2 وکٹیں ایک ہی دن میں گرا دیں ہیں،شیخوپورہ سے بلال ورک اور پشاور سے موسیٰ زئی نے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

اور ق لیگ کے سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیر بھی پی ٹی آئی کو ہی پیارے ہوگئے ۔

عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جو ایک بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے اس میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے حصول کے لیے 4 مئی تک امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کا کہہ دیا ہے جس کے بعد کسی کی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔