ڈالر کی اونچی اڑان،پیسے کی قدر میں 4 روپے 28 پیسے کی مزید کمی


Faizul Hassan Posted on June 11, 2018

اسلام آباد:ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان لے لی،پاکستانی روپے کی قدر میں 4 روپے 28 پیسے کی کمی آگئی ہے،انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر 119 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے،ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کو 122 روپے بھی سیل ہوتے دیکھا گیا۔

ڈالر کی قیمت ایک عرصے سے مسلسل بلندیوں پر ہے،ڈالر کی اتنی زیادہ قیمت ملک پر قرضہ ہے جو مسلسل بڑھ رہا ہے،پاکستانیوں کا بہت سا پیسہ باہر کے ملکوں میں پڑا ہے جو کہ یہاں لانے پر بالکل راضی نہیں ہیں،چیف جسٹس نے آج کہا کہ سوئیزرلینڈ میں پڑی پاکستانیوں کی دولت کا بھی کھوج لگایا جائے،یہ بھی بتایا جائے کہ پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ کتنا مقروض ہے؟بتایا جائے 10 سال میں کتنے وزرائے خارجہ نے قرضے لیے ہیں،تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔